سیلاب زدگان کادکھ ہمارا دکھ ہے ، وہ تنہا نہیں ۔مجتبیٰ علی گردیزی

Published on September 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments

Syed Mujtaba Ali Gardazi 3
یونائٹیڈ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا کوآرڈی نیٹر سیّد مجتبیٰ علی گردیزی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان ہمارے ہم وطن اورعزیز ہیں ،ان کادکھ ہمارا دکھ ہے۔مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں تنہا اوربے یارومددگارنہیں چھوڑسکتے۔ضرورت پڑی توان کی بحالی اورآباد کاری کیلئے اپناسب کچھ نچھاورکردیں گے۔ اپنے مصیبت زدہ بھائی بہنوں کی مددکیلئے برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کاجذبہ اورجوش قابل قدر ہے۔یونائٹیڈ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کے مرکزی جلاوطن چیئرمین سردارشوکت علی کشمیری اورصدریوکے ویورپ عثمان کیانی کی خصوصی ہدایات پرہمارے کارکنان مصیبت زدہ ہم وطنوں کی بحالی اورآبادکاری تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیّد مجتبیٰ علی گردیزی نے مزید کہا کہ بھارت نے ایک بارپھر پاکستان کیخلاف آبی جارحیت کاارتکاب کرتے ہوئے سینکڑوں بیگناہ انسانوں اورہزاروں بے زبان جانوروں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔حکومت پاکستان مستقبل میں سیلاب سے بچاؤکیلئے بھارت کی آبی جارحیت کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے اورعالمی عدالت انصاف کادروازہ کھٹکھٹائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں انسانی قدروں اور بنیادی حقوق کے حامی لوگ مودی سرکار کی متنازعہ ،متعصبانہ اورانتہاپسندانہ پالیسیوں کیخلاف آوازبلندکریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران اورسیاستدان یادرکھیں سیاست کیلئے زندگی پڑی ہے ،اس وقت ہماراعزیزملک نفرتوں کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔سیاستدان ایک دوسرے کیخلاف بلیم گیم بنداورفوری طورپراپنے اپنے پلیٹ فارم سے سیلاب متاثرین کی ویلفیئر کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy