ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہے؛حسنین خالد سنپال

Published on September 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

ضلع میں دیگر شہروں سے آنےوالی اشیائے خورد ونوش اور اس کی ضلع بھر میں رسد و طلب کی مساوی تقسیم اور مناسب قیمتوں پر فروخت کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے
اوکاڑہ (یواین پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تاجروں کا تعاون معاملات کی بہتری میں معاون و مدد گار ثابت ہو گا ضلع میں دیگر شہروں سے آنےوالی اشیائے خورد ونوش اور اس کی ضلع بھر میں رسد و طلب کی مساوی تقسیم اور مناسب قیمتوں پر فروخت کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں اشیائے ضروریہ کی از سر نو قیمتیں مقرر کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری سلیم صادق سمیت تحصیل اور مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں اشیائے ضروریہ چنا سفید موٹا 174روپے کلو،چنا سفید باریک 138روپے کلو،چنا سیاہ موٹا 128روپے کلو،چنا سیاہ باریک123روپے کلو،دال چنا موٹی 130روپے کلو،دال چنا باریک 123روپے کلو،دال مونگ دھلی ہوئی 122روپے کلو،دال ماش دھلی ہوئی 230روپے کلو،دال مسور موٹی 168روپے کلو،دال مسور باریک 185 روپے کلو،بیسن 130روپے کلو،چاول باسمتی سپر کرنل نیا 120روپے کلو،چاول باسمتی سپر کرنل پرانا 130روپے کلو، دودھ80روپے کلو،دہی85روپے کلو،گوشت چھوٹا 900روپے کلو،گوشت بڑا450روپے کلو، تندوری روٹی 100گرام 7روپے،نان سادہ 120گرام 12 روپے،آٹا 20کلو گرام تھیلا 1100روپے،آٹا 10کلو گرام تھیلا 550روپے کی قیمتیں مقرر کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes