موبائل کا غیرذمہ دارانہ استعمال کورٹ میرج کی بڑی وجہ،خرم اعجازکاہلوں

Published on September 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

رواں سال 2695 جوڑوں نے والدین کی مرضی کے خلاف کورٹ میں شادی کی
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں کورٹ میرج کرنے کا رجحان زور پکڑنے لگا ہے، رواں سال 2695 جوڑوں نے والدین کی مرضی کے خلاف کورٹ میں شادی کی۔ تفصیل کے مطابق معاشرتی تربیت کی کمی یا سوشل میڈیا و موبائل فون کا غلط استعمال۔ فیصل آباد میں اوسطا درجن بھر جوڑوں کے خفیہ نکاح کا انکشاف ہوا ہے۔ 2021 کے دوران اب تک فیصل آباد کی عدالتوں سے 2695 جوڑوں نے پسند کی شادی کی ہے جن میں سے چار سو سے زائد لڑکیوں کے اہلخانہ نے لڑکوں کے خلاف اغوا کے مقدمات درج کروائے ہیں جبکہ نکاح نامہ منظرعام پر آنے اور لڑکیوں کی جانب سے عدلیہ میں بیانات ریکارڈ کروانے کے بعد پولیس کی جانب سے خواتین اغوا کے مقدمات خارج کردیئے جاتے ہیں۔ سینئر قانون دان و سیکرٹری بار چودھری خرم اعجاز کاہلوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موبائل فون کا غیرذمہ دارانہ استعمال کورٹ میرج بڑھنے کی بڑی وجہ ہے،ٹی وی ڈراموں کی کہانیاں بھی بچوں کو کورٹ میرج کی جانب راغب کررہی ہیں، والدین بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر کڑی نظر رکھی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog