زرعی یونیورسٹی ٹیچنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اصلاحات لا رہی ہے ڈاکٹر اقرار احمد

Published on September 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ اساتذہ اور انتظامی سٹاف کو پیشہ وارانہ امور کی احسن انداز میں انجام دہی کے لئے جملہ امور میں اپنی مہارتوں کو بڑھانے کیساتھ ساتھ قومی و بین الاقوامی سطح پر فراہم کی جانے والی تحقیقاتی فنڈنگ حاصل کرنے کے لئے بہترین ریسرچ تجاویز سامنے لانا ہونگی تاکہ مسابقتی انداز میں قابل اور باصلاحیت افراد کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں کی فراہمی یقینی بنایا ج سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال آڈیٹوریم میں اکیڈیمک سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تدریسی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کورسز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ دورحاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید علوم سے آشنا اکیڈیمک سٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ٹیچنگ اور ریسرچ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اصلاحات لا رہی ہے جس سے فوڈ سیکورٹی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی نسبت پاکستان کی فی ایکڑ پیداوار کم ہے زراعت میں اختراعات اور جدت پر مشتمل نظام کو پروان چڑھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے لئے بہترین اساتذہ پرمبنی ایوارڈ کا بھی اجراءکیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ خود کو اپنے شعبہ میں ہونے والی نئی تحقیقات سے مہمیز کرتے ہوئے بہترین افرادی قوت کی تیاری سے زراعت کو نئی جدتوں سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کی پہلی زرعی دانش گاہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو زرعی یونیورسٹی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے زرعی یونیورسٹی سے وابستہ سائنسدانوں کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے امور بہتر انداز میں چلانے کے لئے انتظامی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں تاکہ اس عظیم دانش گاہ کے کردار کو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک، رجسٹرار طارق محمود گل، ڈائریکٹر ایچ آر منظوم اختر نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题