سانحہ مستونگ پر عالمی برادری کی پرزور مذمت

Published on July 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی) پاکستان میں دہشتگرد حملوں پر بین الاقوامی سطح پر بھی مذمت کا سلسلہ جاری، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد حملے پاکستانی عوام کو جمہوری حق سے محروم رکھنے کی بزدلانہ کوشش ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا حملوں کی سخت مذمت کی، ہیدرنورٹ کا کہنا ہے کہ حملے پاکستانی قوم کو حق رائے دہی سے روکنے کی بزدلانہ کوشش ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ یورپی یونین نے اور اسلامی تعاون تنظیم نے بھی خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمی افراد کی جلد صحتیابی جبکہ شہید افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ کشمیری حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے بھی جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور بیماروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme