حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ ہے؛ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

Published on September 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں احتیاط،آگاہی اور صفائی ستھرائی بنیادی اہمیت کے حامل نکات ہیں جن کی پیروی ہمیں بڑی مصیبت سے بچا سکتی ہے انسداد ڈینگی کمیٹی کے تواتر سے ہونے والے اجلاس اور محکموں کی انتھک محنت روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے اقدامات اس بات کے غمازی ہیں کہ حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے کس قدر سنجیدہ ہے ہمیں ایک ذمہ دار شہری اور فرض شناس سرکاری ملازم کے طور پر انسداد ڈینگی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینٹا مالو جسٹ محمد اقبال نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے محکموں کی کاوشوں،ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات،تشخیص کے لئے دستیاب سہولت اور ڈینگی کے مریضوں کی دیکھ بھال اور طے شدہ ایس او پیز کے لئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ویکٹر سر ویلینس کے کام پر بھر پور توجہ دی جائے عام شہریوں کو انسداد ڈینگی اقدامات سے آگاہی دینے خصوصاََ طالبعلموں کو صبح کو تعلیمی اداروں کے اسمبلی میں انسداد ڈینگی اقدامات اور مچھر کے کاٹنے سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بتایا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题