جان ریمبو شادی سے پہلے کس اداکارہ کو پسند کرتے تھے ریما نے سب بتادیا

Published on August 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان کی معروف اداکارہ ریما نے کہاکہ ریمبو اورصاحبہ ہماری شوبز انڈسٹری کی سب سے خوبصورت جوڑی ہے ۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہا کہ دونوں فنکار میرے ساتھ فلموں میں کام کرچکے ہیں اور میں نے ریمبو کو جس قدر محنت کرتے دیکھا ہے وہ میرے لئے حیران کن آمر ہے ۔ریما نے کہا کہ ریمبونے اپنی محنت سے اپنے خوابوں کا محل تعمیر کیا ہے اوراس کو حقیقت کا رنگ دیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ریمبو صاحبہ سے شادی کا خواہش مند تھا جس میں اس کو بے شمار مشکلات پیش آئیں مگر اس کے عزم کے سامنے سب چیزیں بے معنی تھیں اور وہ پھراپنے مقصد میں کامیا ب ہوگیا اور صاحبہ اس کی زندگی میں آگئی اور وہ آجوہ ایک اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں جب بھی امریکہ سے پاکستان آتی ہوں تو ریمبو اور صاحبہ کی مہمان نوازی سے بھرپور لطف اندوزہوتی ہوں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog