شائقین کی پر زور فرمائش پر پہلوانوں کے شہر میں پوری تیاری کے ساتھ انٹری کررہی ہوں :میگھا

Published on October 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

لاہور (یو این پی)اسٹیج کی قاتلہ معروف اداکارہ میگھا 13اکتوبر سے راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں پرفارم کرینگی۔اداکارہ میگھا کا کہنا ہے کہ اپنے چاہنے والے شائقین کی پر زور فرمائش پر پہلوانوں کے شہر میں پوری تیاری کے ساتھ جمعہ 13اکتوبر سے انٹری کررہی ہوں اور اس کیلئے میں نے اسپیشل ملبوسات بھی تیار کر لیئے ہیں اور خصوصی زبردست ڈانس آئٹم تیار کر رہی ہو ں ،یو این پی کے مطابق میگھا کا مزید کہنا ہے کہ پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں اس طرح کی انٹر ی کرونگی جو ڈرامہ بین مدتوں یاد رکھے گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme