الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،آڑھتی کپاس خریدنے کے باوجود رقم دینے سے انکاری

Published on February 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

\"2\"
ہارون آباد(یواین پی)آڑھتی نے آڑھتی کے ساتھ ہتھ کر دیا ۔کپاس خریدنے کے باوجود رقم دینے سے انکاری ہوگیا ۔آڑھتی کے ساتھ ہاتھ کر کے پندرہ لاکھ مالیت کی کپاس کی رقم نہ دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مدعی محمد اختر کمبوہ کے مطابق اس نے غلہ منڈی میں آڑھت کی دوکان بنا رکھی ہے جبکہ ملزمان محمد انور اور اس کا بیٹا وقاص انورسکنہ 73آصف سعید سکنہ حق کالونی نے بھی غلہ منڈی میں آڑھت کرتے ہیں ان تینوں نے میری دوکان سے نرما(کپاس) 405من خرید کر کے دوسرے شہر سپلائی کر دیا لیکن اس کی رقم مالیتی پندرہ لاکھ روپے دینے سے انکاری ہو گئے ہیں انہوں نے امانت میں خیانت کا ارتکاب کیا ہے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 406مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题