سیا ست دانو ۔۔۔۔عملی کا م کر کے عوام کے دل جیتو

Published on April 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

Arshid kot
قا رئین ذی شعو ر
پا کستا ن کی ابتر حا لت اسوقت تک جو ں کی تو ں رہے گی جب تک ہما ر ے سیا سی لیڈران ملکی مفا د میں مثبت سو چ کے حا مل نہیں ہو جا تے ،ہما رے سیا سیو ں نے بھی اپنی اپنی دکا ن چمکا نے کیلئے ایک دوسر ے کو نیچا دیکھا نے کے مختلف حر بو ں کا استعما ل شر وع کر رکھا ہے ۔لیکن یہ سب کچھ عوامی مفا د کیلئے توزہر قا تل ہے۔ لیکن اس سے انکے ذاتی مفا دکو کا فی تقو یت ملتی ہے ۔اسی طر ح کچھ خو ش آ مدی عنا صر نے ذاتی مفا د کی تکمیل کی خا طر تلہ گنگ کے سیا سیو ں کے درمیا ن محاذآ رائی بنا رکھی ہے ۔ لیکن اپنی وفا داری ثا بت کر نے کیلئے مختلف حر بو ں کاا ستعما ل کر رہے ہیں ،کر تے رہے ہیں اور کر تے رہیں گے ۔اس طر ح کی حر کا ت نہ صر ف اقتدار میں مو جود عوامی نما ئند وں بلکہ عوام کیلئے بھی خسارے کا سبب بن رہی ہیں۔
میا ں بر ادران نے ملک سیلم اقبا ل کو اپنے وعدے کے مطا بق وزیر اعلی پنجا ب کا معا ون خصو صی تو مقرر کر دیا ہے لیکن اس نو ٹیفکیشن کے بعد منتخب ارکا ن اسمبلی کے درمیا ن ہم آ ہنگی میں کمی محسو س کی جا رہی ہے اور رہنما ؤ ں کے قر یبی لو گو ں نے ایک دوسر ے کے خلا ف میڈ یا میں آ کر بیا ن با زی شر وع کر رکھی ہے۔ لیکن جب بیا ن با زی کے حوالے سے ان کے لیڈران سے گفتگو ہو ئی تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلو م اور یہ بیا ن انکی ذاتی رائے ہو گی ۔لیکن سیا سی رہنما ؤ ں کے قر یبی لو گو ں نے منفی بیا ن با زی کر کے انکویکجا ہو نے سے دور رکھا ، تو تلہ گنگ کی عوام کو ان پا نچ سا لوں میں نو را کشتی دیکھنے کے علا وہ کو ئی عملی کا م نظر نہیں آ ئے گا ۔تلہ گنگ شہر کی عوام کیلئے الیکشن سے قبل چو ہد ری پر ویز الہی کے دست راست حافظ عما ر یا سر نے ایک ارب کے لگ بھگ سو ئی گیس کے فنڈز ریلیز کر وائے ۔ لیکن الیکشن قر یب آ نے پر الیکشن کمیشن نے تر قی کا مو ں پر پا بند ی لگا دی تھی جس کی وجہ سے تلہ گنگ شہر سمیت دیگر دیہا تو ں میں سو ئی گیس منصو بہ مکمل نہیں ہو سکا ۔چو ہد ری پر ویز الہی جب نا ئب وزیر اعظم تھے تو چند خو ش آ مد ی عنا صر حا فظ عما ر یا سر کی آ نکھو ں میں دھول جھونک کر سبز با غ دکھا تے رہے اور الیکشن کے قر یب اپنی وفاداریا ں تبد یل کر لیں ۔
تلہ گنگ شہر دن بد ن مسا ئل کی آ ما جگا ہ بن رہا ہے لیکن اسکے مسا ئل کو حل کر نے کی طر ف تو جہ نہیں دی جا رہی ہے ۔الیکشن بلد یا تی ہو ں یا قو می جب الیکشن کا مو سم آ تا ہے تو سیا سی با ہر نکل آ تے ہیں اور تما م لو گو ں کو مسا ئل حل کر انے کی یقین دہا نی کر ا کر ووٹ حا صل کر لیتے ہیں اورکا میا بی کے بعد لو گو ں کا ملنا بھی مشکل ہو جا تا ہے ،کہ وہ لا ہو ر یا اسلا م آ با د میں ڈیر ے ڈال لیتے ہیں۔اسی طر ح گز شتہ دنو ں راقم کو یو نین کو نسل تلہ شر ق وارڈنمبر پا نچ محلہ مد ینہ ٹا ؤ ن کے رہا ئشیو ں نے آ ب بیتی سنائی کہ قو می الیکشن قر یب تھے ۔جو بھی ووٹ ما نگنے کیلئے آ تا تو ہما را مطا لبہ محلہ کے مسا ئل حل کر نے کا ہو تالیکن سب امید واروں نے کا میا بی کے بعد مسا ئل حل کر نے کا لارا لگا کر ہم سے ووٹ تو حا صل کر لیے ہیں لیکن مسا ئل ہما رے جو ں کے تو ں ہیں ۔شہر یو ں کا کہنا ہے کہ ہما رے محلہ مد ینہ ٹا ؤ ن میں ٹو ٹی ہو ئی سڑ کیں ،سیو رج کا نا قص نظا م ،جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر ،ٹو ٹے گٹر اور پینے کے صا ف پا نی کی عد م فر اہمی جیسے مسا ئل ہیں۔
منتخب عوامی نما ئند وں نے کا میا بی کے بعد ہما رے محلہ کی طر ف رخ کر نا بھی گوارہ نہیں کیا۔اس حو الے سے ہما رے وفد کی کئی ملا قا تیں ٹی ایم او تلہ گنگ سے بھی ہو ئی لیکن انہو ں نے بھی اپنی روٹین کے مطا بق ہمیں تسلیا ں دے کر چلتا کیا اور اپنے احکا ما ت کو ردی کی ٹوکر ی میں ڈال دیا ۔محلہ کے ایک رہا ئشی شفقت نے بتا یا کہ ہما را محلہ انتظا میہ کی نا قص حکمت عملی سے گند گی کا ڈپو بن چکا ہے اور ہما رے حکمر انو ں کو ہما را خیا ل بھی نہیں ہے ۔مسجد حید ری کے پا س بر سا تی نا لہ کی دیو اریں اتنی خستہ حا لت ہو چکی ہیں کہ ہمیں ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے کہ کسی وقت بھی گر کر کو ئی جا نی نقصا ن نہ ہو جا ئے ۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ محلہ کے مین روڈ کے درمیا ن واپڈا والو ں نے بجلی کا کھمبا نصب کر رکھا ہے جو کسی وقت گا ڑی کی ٹکر سے گر پڑا تو اسکی وجہ سے جا نی نقصا ن ہو نے کا خد شہ ہے ۔نا لیو ں کی صفا ئی اس قد ر نا قص ہے کہ با رش کے دنو ں میں محلہ میں تا لا ب بن جا تا ہے اور محلہ کے لو گو ں کو آ مد ورفت میں شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑتا ہے ۔انکے کے مسا ئل حل کر نے کیلئے ممبر ان اسمبلی اور مقا می انتظا میہ کو بھی چا ہیے کہ ہنگا می بنیا دوں پر مذکو رہ محلہ اور تلہ گنگ شہر کے دیگر مسا ئل حل کر یں ۔
راقم اپنے تما م قا رئین سے اپیل کر تا ہے کہ وہ تہہ دل سے ایم پی اے ملک ظہو ر انو ر اعوان اورسا بق نا ظم ملک اسد کو ٹگلہ کی صحت یا بی کیلئے خصو صی دعا ؤ ں کا اہتما م کر یں۔واضح رہے کہ ملک ظہو رانور اعوان طو یل عر صہ سے علیل ہیں اور امر یکہ میں زیر علا ج ہیں جبکہ ملک اسد کو ٹگلہ کا حا ل ہی میں بڑ ی آ نت کا آ پر یشن ہو ا ہے ۔ا للہ ہم سب کا حا می ونا صر ہو

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes