انڈونیشیا ٗ مسافر طیارے میں دھماکے کی آواز سے افراد تفری مچ گئی ٗ 4 افراد زخمی

Published on April 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

6
نجی ایئر لائن ’’ لائن ایئر ‘‘کے طیارے میں عملے کے سا ت ارکان سمیت 214مسافر سوار تھے
مدان(یو این پی)انڈونیشیا میں مسافر طیارے میں دھماکے کی آواز سے افرا تفری مچ گئی ٗ جہاز سے باہر نکلنے کے دوران رش کی وجہ سے 4افراد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق انڈونیشیا کے شہر مدان کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پائلٹ نے روانگی سے پہلے جونہی جہاز کا انجن اسٹارٹ کیا تو طیارے کے پچھلے حصہ سے زوردار دھماکے کی آواز آئی جس پر پائلٹ نے مسافروں کو ہنگامی راستے سے باہر نکلنے کیلئے کہا اس دوران افراد تفری مچ گئی، اور دروازے پر رش کی وجہ سے 4افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ایئر پورٹ حکام کے مطابق نجی ایئر لائن ’’ لائن ایئر ‘‘کے طیارے میں عملے کے سا ت ارکان سمیت 214مسافر سوار تھے ۔ ذرائع کے مطابق حکام نے دھماکے کی وجوہات کا پتا چلانے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy