چینی کی قیمت کو 80روپے فی کلو تک لائیں گے؛ جمشید اقبال چیمہ

Published on October 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی کر کے گھی ملوں سے قیمت کا فارمولہ طے کر رہے ہیں، گنے کی کرشنگ کے آغاز کے بعدچینی کی قیمت کو 80روپے فی کلو تک لائیں گے،دعوے سے کہتا ہوں کہ پنجاب میں آٹا 55روپے فی کلو دستیاب ہے،وزیر اعظم عمران خان نے133کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار نامزد کر کے جس اعتمادکا اظہارکیا ہے اس پر مشکورہوں او رانشا اللہ ہم اس نشست پر کامیابی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے این اے133سے امیدوار نامزدہونے پر مبارکباد دینے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ سروے موجود ہیں کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کے اثرات درآمد کرنے والے تمام ممالک پر پڑے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题