دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح والے ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر

Published on October 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان عالمی سطح پر چوتھا مہنگا ترین ملک قرار، غیر ملکی جریدے “دی اکانومسٹ” کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا، ترکی اور برازیل میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی جانب سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی جریدے “دی اکانومسٹ” نے عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے کے بعد ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ میں کل 43 ممالک میں مہنگائی کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح والے ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح والا ملک ارجنٹینا ہے جہاں مہنگائی کی شرح ہوشربا 51 فیصد سے زائد ہے، جبکہ دنیا میں سب سے کم مہنگائی کی شرح جاپان میں ہے، جہاں مہنگائی کی موجودہ شرح منفی صفر عشاریہ 4 ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme