پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے

Published on October 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 450 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید733کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار78ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 48ہزار192کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes