ریت کے ٹرانسپورٹرز سے زیادہ رائلٹی وصولی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

Published on November 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments


ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ رائلٹی وصول کرنے والے چونگی ناکوں کے ٹھیکیداروں کو یکسان چار سؤ روپے فی گاڑی وصول کرنے کو پابند بنایا جائے تاکہ ٹرک ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرکے ان کی بیچینی ختم کی جا سکے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر ٹرک ایسوسی ایشن کی جانب سے زیادہ رائلٹی وصولی کے خلاف ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد حنیف پتافی، اسسٽنٽ ڈائریکٹر معدنیات رابیل سرور، اسسٽنٽ ڈائریکٹر یاسر شاہ، مختیار کار ٹھٹھہ اقتدار رسول، صدر ٹرک ایسوسی ایشن مہراب کھوسو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے متعلقہ افسران باالخصوص محکمہ معدنیات کے افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیکیداروں سمیت چنگی ناکوں میں رائلٹی وصول کرنے والے عملے کو پابند بنایا جائے کہ ضلع ٹھٹھہ کی حدود سے جانے والی ریتی کے ٹرکوں اور ترانسپورٹرز سے یکساں رائلٹی چار سؤ روپے سے زائد وصول کرنے سے گریز کریں. بصورت دیگر زائد رائلٹی لینے والے چنگی ناکوں کو سیل کرنے سمیت ان کے لائسنس منسوخ کروائے جائیں گے. جبکہ متعلقہ ٹھیکیداروں اور چنگی ناکوں کے کے عملے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی.

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme