اخروٹ صحت کیساتھ ساتھ کینسر سے بچائو کا ذریعہ

Published on October 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

لاہور (یواین پی ) خشک میوہ جات میں اخروٹ کو بے پناہ اہمیت کا حامل پھل سمجھاتا ہے۔ یہ پھل دنیا کے کئی خطوں میں بہ کثرت کاشت کیا جاتا ہے۔ بحیرہ روم کے اطراف کے ممالک اور وسطی ایشیائی ممالک میں اخروٹ کی کاشت سب سے زیادہ ہے۔ انسانی دل، دماغ، ہڈیوں، چہرے کی رنگت، بالوں کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے ساتھ سرطان کیسے جان لیوا مرض سے بچائو میں بھی معاونت رکھتا ہے۔ماہرین اخروٹ کے کئی فواید بیان کرتے ہیں۔ ان میں سے چند ایک غیرمعمولی فواید قارئین کی خدمت میں پیش کیے جا رہے ہیں۔بڑھاپے کے اثرات روکنے کا ذریعہ اخروٹ میں وٹا من “بی ” کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں نفسیاتی دبائو کم کرنے اور چہرے پر جھریاں پڑنے کو موخر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس طرح اخروٹ براہ راست یا بالواسطہ طور پر بڑھاپے کی فوری آمد کو روکتا ہے۔ وٹا من بی اور وٹا من ای میں اینٹی آکسائیڈ مواد پایاجاتا ہے جو چہرے پر بڑھاپے کے آثار نمودار ہونے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔اگرآپ کی جلد خشکی کا شکار ہے تو ہم اس کے لیے آپ کو اخروٹ کے تیل کی مالش کا مشورہ ضرور دیں گے۔ اخروٹ کا تیل چہرے کی جلد میں گہرائی میں اتر کر اس کے صحت مند خلیات کو تقویت دیتا ہے اور جلد کی خشکی ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔اخروٹ کا گرم تیل آنکھوں کے اطراف میں پیدا ہونے والے سیاہ حلقوں کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے استعمال سے آنکھوں کو سکون اور آرام ملتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes