رمضان بازاروں کے انعقاد اور اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل سپلائی کے امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد؛ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on March 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انعقاد اور اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل سپلائی کے امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو رمضان بازاروں میں آٹے کے کوٹہ اور روزانہ سپلائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سابقہ تجربات کی روشنی میں زیادہ طلب والے بازاروں میں آٹے کی اضافی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے پلان تیار کرلیں اور سپلائی پلان متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے شیئر کیا جائے۔انہوں نے رمضان بازاروں میں پھلوں وسبزیوں سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی بھی بلاتعطل سپلائی کے لئے موثر اور جامع اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو کہا کہ وہ رمضان بازاروں کے جملہ انتظامات پر گہری نظر رکھیں اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ 19 رمضان بازار ہر لحاظ سے بہترین اور عوامی توقعات سے بڑھ کر ہونے چاہیں جن کی نہ صرف وہ خود مسلسل انسپکشن کریں گے بلکہ اعلی حکام بھی رمضان بازاروں کی اچانک مانیٹرنگ کرکے انتظامات اور عوامی ردعمل لیں گے لہذا انچارجز اپنے ذمہ ٹاسک کو احسن انداز میں انجام دینے کے لئے متحرک ہوجائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes