مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 15 دکانیں سیل، مقدمات درج

Published on November 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 15 دکانیں سیل، مقدمات درج
فیصل آباد (یو این پی)ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 15 دکانیں سیل، 8دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اورپانچ افراد کو گرفتار کرادیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دن بھر انسپکشنز کرکے چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف ایکشن لیا۔علاوہ ازیں دو ہزار سے زائد انسپکشنز کرکے 132 ناجائزمنافع خوروں کو 3 لاکھ 9 ہزار روپے جرمانہ اور 51 مقامات پر ذخیرہ اندوزی کو بھی چیک کیا۔
مہنگے داموں چینی فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے
فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورسز مینجمنٹ توصیف حسن نے مہنگے داموں چینی فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے۔انہوں نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے مختلف مارکیٹوں وبازاروں اور میگا سٹورز کا دورہ کیااور 55۔انسپکشنز کرکے اوورچارجنگ پر دکانداروں کو موقع پر ہی 20ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کئے۔انہوں نے کہا کہ پرائس چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پرجاری اور خلاف ورزی کرنے والے قانون کی سخت گرفت سے نہیں بچ سکیں گے لہذا قانون شکنی سے باز رہا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy