کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کے میچوں میں شاندار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ہیں:ردار عثمان بزدار

Published on November 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

لاہور(یواین پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹی20ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں فتح پر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اورپوری قوم کو مبارکباد دی ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ آج کا میلہ شعیب ملک نے لوٹ لیا اوربابر اعظم نے ایک بارپھر کیپٹن اننگز کھیل کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر ورلڈکپ میں نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا-پاکستانی ٹیم نے بھارت،نیوزی لینڈ،افغانستان، نمیبیا کے بعد آج سکاٹ لینڈکو آسانی سے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کے میچوں میں شاندار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔امید ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سیمی فائنل میں بھی مخالف ٹیم کو زیر کریں گے-

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes