جوناگڑھ ریاست پر بھارت کا ناجائز قبضہ کھلی دشتگردی ہے الطاف حسین

Published on November 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

ٹھٹھہ (حمید چنڈ) پی جی ای ٹھٹھہ کی جانب سے 9 نومبر کے دن بھارت کی جانب سے فوجی طاقت کے زور پر ریاست جوناگڑھ پر غیر قانونی طریقی قبضہ کیا گیا تھا جس پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا احتجاج کرنے والوں کے ھاتھوں میں بینر تھے اس موقعی پر پی جی ای رہنما الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئی کہا کہ 15 ستمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح رح اور نواب آف جوناگڑھ نواب مہبت خانجی کے مابین طعے پانے والا الحاق عالمی قانون کے مطابق ہے بین الاقوامی قوانیں کے مطابق پاکستان مسئلہ جوناگڑھ کا دفاع کرسکتا ہے جوناگڑھ قانونی طور پر پاکستان کا حصہ ہے جس پر بھارت نے غیر قانونی قبضہ کیا ہے اور جب تک الحاق کا قانون زندہ ہے تب تک جوناگڑھ کا مسئلہ بھی زندہ رہیگا ریاست جوناگڑھ کے موجودہ وزیر اعظم صاحبزادہ سلطان احمد علی نے مسئلہ جوناگڑھ کو عالمی سطع پر اجاگر کیا اور دنیا کو ریاست جوناگڑھ کے اہم ایشوز پر متوجہ کیا ہم اس اہم ایشوز پر نواب آف جوناگڑہ نواب محمد دلاور خانجی کے ساتھ ہیں آئیں سب مل کر ریاست جوناگڑھ کو پاکستان کا حصہ بنانے میں ان کا ساتھ دیں اور جوناگڑھ کی عوام کو انصاف دینے کی آواز کو بلند کریں جوناگڑھ ریاست ہمارہ قانونی حق ہے جس پر ھندستان نے قبضہ کر رکھا ہے 9 نومبر کے دن کو ہم سیاہ دن کے طور پر منائیگے اس موقعی عبدالحمید چنڈ سلیم رضا ذولفقار ساٹی تشکیل شاہ کاشف جونیجو نظیر احمد قریشی ڈی بی ناھیو قادر جاکہرو فقیر زوھیب میمن عبدالحفیظ پرویز عباسی ودیگر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme