حلقہ این اے 101کو ترقی یافتہ خوشحال اور مثالی بنانے کا عزم کر رکھا ہے عاصم نذیر

Published on November 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

غربت ،جہالت پشماندگی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانا اولین ترجیح ہے
فیصل آباد (یو این پی)ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد عاصم نذیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں حلقہ این اے 101کو ترقی یافتہ خوشحال اور مثالی بنانے کا عزم کر رکھا ہے بلا امتیاز تما م دیہاتوں ‘آبادیوں میں ترقیاتی منصوبے اس سلسلہ کی کڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر134رب مترانوالی شرقی میں ترقیاقی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی معزز شخصیات بلال چیمہ،خالد محمود چیمہ،ارشدچیمہ،مظرشہبازکے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی تعمیروترقی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کم وقت میں تیز تر اقدامات کئے جارہے ہیںجس سے علاقے میں صحت مند مثبت تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے دیہی عوا م کا معیار زندگی بلند کرنا نہ صرف مشن ہے بلکہ غربت ‘جہالت پشماندگی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانا اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے جاری کردہ گیس ‘بجلی کی فراہمی کے منصوبے اور سڑکوں کی تعمیروغیرہ حلقہ کو رول ماڈل بنانے میں کلیدی کردار اداکرینگے مستقبل قریب میں عوام تعلیم و صحت ‘مواصلات و آبپاشی نکاسی آب کے شعبوں میں مثبت تبدیلی کا آغاز محسوس کرینگے-

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme