نوازشریف کو بڑا جھٹکا،ارباب غلام رحیم پارٹی چھوڑ کر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

سکھر (یواین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب غلام رحیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق سکھر میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس سے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاڑا،ذوالفقار مرزا، ایاز لطیف پلیجو اور ارباب غلام رحیم نے خطاب کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان ارباب غلام رحیم نے مسلم لیگ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد نوازشریف کی گردن میں سریا آ جاتا ہے ،ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گا اور سندھ میں اپنی حکومت بنائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy