عوامی فلاحی منصوبے ملک کی تقدیر بدل دیں گے پیر سید صمصام علی شاہ بخاری

Published on November 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/ندیم شیراز) صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پروی و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت نے مشکل حالات میں حکومت سنبھا لی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرٹ ،شفافیت کو نصب العین بنایا مشکل دن گز ر جائیں گے اور بہتر مستقبل کے لئے ہم اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں ہم عوامی خدمت سیاست سے بالا تر ہو کر رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان کے عوامی فلاحی منصوبے ملک کی تقدیر بدل دیں گے احساس کفالت پروگرام ،پناہ گاہیں ،لنگر خانے لوگوں کی آسانی کا باعث ہیں ہیلتھ کارڈ پروگرام کو ہر جگہ سراہا جا رہا ہے بیت المال کا تصور اسلامی فلاحی ریاست کا ایک خوبصورت حصہ ہے اگر ہم اسلام کے فلاحی پروگرام کی پیر وی کریں گے تو کوئی شخص غریب نہ رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بیت المال ضلعی کمیٹی اوکاڑہ کے زیر اہتمام مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک ،وہیل چیئر ز اور سلائی مشین تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،امین پنجاب بیت المال محمد اعظم ،امتیاز صفدر وڑائچ ،پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرزچوہدری سلیم صادق ،چوہدری عبد اللہ طاہر ،طارق ارشاد ،مہر محمد جاوید ،رائے حماد اسلم کھرل ،ڈاکٹر محمد اظہر اور ممبران ضلعی بیت المال کمیٹی بھی موجو د تھے چیئرمین بیت المال کمیٹی اوکاڑہ ملک ذیشان بھٹی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 13 لاکھ 70 روپے کے امدادی رقوم کے چیک 268 مستحقین میں 5 ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کئے جائیں گے پنجاب بیت المال کی جانب سے فراہم کی جانے والی 10 وہیل چیئر اور 25 سلائی مشین مستحقین کو دی جائیں گی امین بیت المال پنجاب محمد اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بیت المال کواقربا پیروی اور کرپشن سے پاک بنانے کے ساتھ ساتھ مستحقین کی سہو لت اور شفافیت کو ہر سطح پر نافذ کیا گیا ہے کرونا وبا کے دنوں میں راشن پروگرام شروع کیا گیا اور سینکڑوں خاندانوں کو راشن کے پیگٹ دیئے گئے خواتین کو با عزت روزگار دینے کے لئے سلائی مشینیں دی گئی اور ہزاروں معذور لوگوں کو وہیل چیئر زبھی دی گئی مستقبل قریب میں سماعت سے معذور افراد کو آلہ سماعت فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب بیت المال کو اسلامی فلاحی ریاست کے ایک مثالی ادارے کے طور پر چلایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب بیت المال مستحقین کو فری ریڑھی اور سامان کے لئے 20 ہزار روپے دینے کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ میں ڈیرہ غازی خان ،میانوالی ،ننکانہ صاحب ،پاکپتن اور اوکاڑہ کو شامل کیا گیا ہے اور 200 مستحق غریب نوجوانوں کو مفت ریڑھی اور سامان کے لئے 20 ہزار روپے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا روزگار کما سکیں انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے سلسلہ میں 10 شادیوں کا خرچہ پنجاب بیت المال کی طرف سے دیئے جانے کا اعلان بھی کیا ۔صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پروی و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت مستحق افراد کی مالی امداد کے پروگرام جاری رکھے گی غریب لوگوں کو با عزت روزگار دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی صورت حال پوری دنیا میں نظر آ رہی ہے اور ہمیں بھی اس کا سامنا ہے لیکن اگر ہم پاکستان کا تقابل دوسرے ملکوں سے کریں تو ہماری صورت حال کافی بہتر ہے زرعی مداخل مہنگے ہیں تو فصلوں کی پیداوار کی قیمت کافی بہتر ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیں ملک کر کام کرنا ہے اس ملک کی وجہ سے ہمیں عزت اور تحفظ حاصل ہے ہمیں اس ملک کی قدر کرنی ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے بعد ازاں صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پروی و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری ،امین بیت المال ملک محمد اعظم ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،چیئرمین بیت المال کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز نے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک ،وہیل چیئر ز اور سلائی مشین تقسیم کیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy