انچارج سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل عاصم الیاس کا سٹینڈ کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ

Published on November 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)انچارج سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل عاصم الیاس نے سٹینڈ کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شہروں کو روانہ ہونے والے بسوں میں موجود مسافروں کی بذریعہ موبائل فون ویکسینیشن ہونے کی تصدیق اور ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو بسوں سے اترواکراپنی نگرانی میں ویکسینیشن کرائی۔انہوں نے ٹرانسپورٹرزسے کہا کہ نو ویکسینیشن نو سروس پالیسی پر عمل کیا جائے جس میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مسافروں سے کہا کہ ویکسین کے بغیر سفر کی اجازت نہیں لہذا اپنی اوردوسروں کی صحت کے تحفظ کے لئے ویکسین لگوائیں۔انہوں نے مسافر بسوں اور سٹینڈز کے مختلف حصوں سمیت ٹک شاپس پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد بھی چیک کیا اور واضح کیا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا لہذا احتیاطی تدابیر پر عمل کریں بصورت دیگر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے سٹینڈ میں صفائی کی صورتحال بھی چیک کی اور صاف ستھرا ماحول ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes