محراب پور میں ڈاکو راج گزشتہ 12 گھنوں میں رہزنی کی 4 وارداتیں

Published on November 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی)محراب پور میں ڈاکو راج گزشتہ 12 گھنوں میں رہزنی کی 4 وارداتیں شہری تین موٹرسائیکلوں اور 524 لاکھ چوبیس ہزار نقدی سے محروم پولیس کوئی مجرم نا پکڑ سکی۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور میں چوری رہزنی کی وارداتیں معمول بنتی جارہی ہیں رات آٹھ کے قریب ملاح محلہ کے قریب انڈس واٹر فلٹر پلانٹ کے پاس تین مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر نوجوان سے نئی سی ڈی موٹر سائیکل چھین کر باآسانی فرار ہوگئے رہزنی کی دوسری واردات حاجی بشیر والے قبرستان کے قریب ہوئی جہاں مسلح افراد نے زاہد جمیل کمبوہ سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل 24ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے رہزنی کی تیسری واردات افضل الیکٹرونکس کے مالک سے ہوئی جو رات نو بجے اپنے گھر جارہے تھے کہ مسلح افراد نے مکی مسجد کے قریب اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ نقدی چھین کر فرار ہوئے جبکہ رہزنی کی چوتھی واردات گودو مائینر کے قریب ہوئی جہاں مسلح افراد نے اسلحہ کے زور سی ڈی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ان تمام وارداتوں میں محراب پور پولیس صرف کاغزی کاروائی میں ہی مصروف رہی تاہم کسی ملزم کو گرفتار کرنے سے قاصر رہی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy