فشریز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام عالمی دن برائے ماہی پروری کی تقریبات

Published on November 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فشریز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام ضلعی دفاتر جھنگ،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں عالمی دن برائے ماہی پروری کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر واک اور سیمینارز میں یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات،اساتذہ،محکمہ ماہی پروری کے افسران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر فشریزسول ڈویژن فیصل آباد رانا محمد خالد اور ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ہیچری رانا نجابت علی نے ماہی پروری کے شعبہ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مچھلی کی غذائی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پرعزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہر سال عالمی دن برائے ماہی پروری منایا جائے گا تا کہ عوام کو مچھلی کے استعمال اور فوائد سے متعلق آگاہ کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes