خیبر پختو نخواہ میں جلد تعلیمی انقلاب لائیں گے سیف اللہ طاہر مغل

Published on April 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

Imran
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) بلدیاتی انتخابات میں لوگ نظریئے کو ووٹ دیں،خیبر پختو نخواہ میں جلد تعلیمی انقلاب لائیں گے ،صوبے کی پولیس غیر سیاسی ہے لیکن کراچی اور پنجاب پولیس سیاسی ہے ، خیبر پختو نخواہ میں سکولوں کا نصام جلد بہتر ہوگا،ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے پاکستان تحریک انصاف کے اٹھارویں یوم تسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختو نخواہ کی ہر تحصیل میں کھیلوں کے میدان بنیں گے ، پنجاب کی طرح یوتھ فیسٹیول پر اربوں روپے ضائع نہیں کریں گے ، چند دنوں میں ایک آزاد احتساب سیل قائم کریں گے، عوام کو سستی بجلی دیں گے ،کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،تحریک انصاف کی قیادت خیبر پختونخوا ہ میں وزیر وں کو بجلی چوری کرنے نہیں دے گی۔تحریک انصاف سوات سے کالام جانے والی سڑک،کالام میں چھوٹا ڈیم بنائیں گی ،خیبر پختو نخواہ میں لوڈشیڈنگ کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ خیبر پختو نخواہ سے پورے پاکستا ن کو بجلی بھیج سکتے ہیں ،آئندہ چند دنوں میں تمام صوبوں میں فرق نظر آجائے گا ، تقریب میں سینٹرل ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن انجنیئر افتخار چوہدری، ڈاکٹر احمد زبیر، ڈاکٹر عمران ، عبداللہ رحمان، احمد بشیر، میجر عاصم، زاہد محمودعوان، عدنان فاروقی، فرخ رشید نے شرکت کی اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، ممبر خیبر پختون خواہ ارباز داور و اعجاز چوہدری صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے ٹیلی فونگ خطاب کیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme