کیمیائی کھادیں ذخیرہ کرنے والوںکے خلاف اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

Published on November 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع میں کیمیائی کھادوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت ،بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ اور غیر قانونی طور پر کیمیائی کھادیں ذخیرہ کرنے والوںکے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جا رہے ہیں محکمہ زراعت کے افسران و فیلڈ عملہ اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہیں اب تک 20ہزار سے زائد یوریا کھاد کے بیگ بحق سرکار ضبط کر کے کنٹرول ریٹ پر کسانوں کو دئیے گئے ہیں ڈی اے پی کھاد کے 10ہزار 630بیگ کنٹرول ریٹ پر فروخت کروائے گئے ہیںکسانوں کے مفاد کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا اورکوئی شخص کسانوں کے استحصال کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان بورڈ اور کسان اتحاد کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر کسان بورڈشوکت علی چدھڑ ،صوبائی صدر پاکستان کسان اتحاد ،محمد احمد پھلروان ،عرفان بھنڈاری ضلعی صدر پاکستان کسان بورڈ ،رانا تنویر احمد تحصیل صدر ،رائے سجاد مرکزی راہنما کسان بورڈ ،ملک یاسین جھجھ صوبائی جنرل سیکریٹری کسان اتحاد ،چوہدری خادم صوبائی راہنما کسان بورڈ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کسانوں کے نمائندہ وفد کو یقین دہانی کروائی کہ کاشتکاروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدائیت کی کہ ضلع میں کھاد کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے میکانزم پر کڑی نظر رکھی جائے کھاد ڈیلروں سے گذشتہ 2سے 3ماہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے کہ کن ڈیلروں نے کتنی کھاد خرید کی اور فروخت کی ہے ۔انہو ں نے ہدائیت کی کہ جن ڈیلرز کے پاس کھاد موجود ہے اور کسانوں کو فروخت نہیں کر رہے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题