کورونا کے باعث بائیو سیکیور ببل میں رہنا مشکل تھا: شاہین شاہ آفریدی

Published on September 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بائیو سیکیور ببل میں رہنا مشکل تھا۔شاہین شاہ آفریدی نے ایک بیان میں کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں اچھی پرفارمنس رہی، ڈومیسٹک میں پرفارمنس کام آئے گی اسی ردھم کو برقرار رکھوں گا، تینوں فارمیٹ کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں، فٹنس پر کام کروں گا ۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کراؤڈ کے بغیر کھیلنا مشکل تھا موجودہ حالات میں کھیلنا الگ تجربہ ہے، کووڈ کی وجہ سے مشکل تو ہوتی ہے فیملی کی طرح رہے ایک دوسرے کا خیال رکھتے رہے۔انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ شروع ہونے کی خوشی ہے، ڈومیسٹک میں بھی کاؤنٹی کی طرح پرفارم کرنا چاہوں گا، تینوں فارمیٹ پر فوکس کرنا ہے جہاں موقع ملے اچھا کھیلنا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کا کھیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ پر یکساں فوکس اس وقت ترجیح ہے، ملک کے لیے کھیل رہے ہیں اور جو بھی صورتحال ہو ہمیں اس کے مطابق رہنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes