جھنگ ،بھٹہ خشت مالکان کی من مانیاں عروج پر

Published on November 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

بھٹہ مالکان اول دوم اور سوم اینٹ منہ مانگے داموں فروخت کرنے لگے
جھنگ (یواین پی) بھٹہ مالکان اول دوم اور سوم اینٹ منہ مانگے داموں فروخت کرکے غریب عوام کا خون چوسنے میں مصروف عمل ہیں ۔جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہاں پر قانون کے نہیں قانون شکن افراد کی حکمرانی ہے ا ن خیالات کا اظہار مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے نمائندے یو این پی سے کیا انہوں نے کہا کہ بھٹہ خشت مالکان جنگ درحقیقت ڈریکولا کا روپ دھار کر غریب عوام جو پہلے ہی روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پریشان حال ہیں کا خون چوسنے میں مصروف عمل ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ مذکورہ بھٹہ خشت مالکان انتظامیہ جھنگ کی جانب سے مقرر کردہ اینٹوں کے ریٹ کو سگریٹ کے دھوئیں کی طرح ہوا میں اڑ۱تے ہوئے منہ مانگے داموں فروخت کرنے لگے جب کے دوسری جانب بھٹہ خشت مالکان اپنے مزدوروں کی مزدوری میں دن بدن کمی کر کے لاقانونیت کا ننگا رقص کرنے میں مصروف عمل ہیں لہذا انتظامیہ جھنگ کو چاہئے کہ قانون کی بالادستی کو قائم کرنے کے لیے مذکورہ بھٹہ خشت کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور مزدور اور عوام کی داد رسی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes