فیصل آباد ڈویژن میں مقررہ ہدف سے زیادہ رقبے پر گندم کی کاشت

Published on December 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادڈویژن میں گندم کی کاشت کے مقررہ 17 لاکھ ایکڑرقبہ کے ہدف کیمقابلہ میں اب تک 18 لاکھ3 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کی جاچکی ہے تاہم گنے اور دھان کی فصل اٹھانے کے ساتھ ساتھ جورقبہ خالی ہورہا ہیکاشتکاروں کی جانب سے اس پر بھی گندم کی کاشت جاری ہے تاہم انہیں تاخیر سے گندم کی کاشت کے حوالے سے بیج کی شرح کے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جارہی ہے تاکہ گندم کی بمپر کراپ کاحصول یقینی ہوسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ رواں سال فیصل آباد ڈویژن کیلئے گندم کا کاشت کا17 لاکھ ایکڑ کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس کے بر عکس اب تک 18 لاکھ 3 ہزار ایکڑرقبہ پرگندم کی کاشت مکمل کرلی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آبادکیلئے 5 لاکھ 75 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کے ہدف کے مقابلہ میں اب تک 6 لاکھ 10ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کی جاچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت امسال کاشتکاروں و زمینداروں نے گندم کی کاشت زیادہ کی ہے کیونکہ گندم کی قیمت گزشتہ سال زیادہ تھی اس لئے اس دفعہ گندم کی کاشت کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو کاشتکارکسی وجہ سے ابھی تک گندم کی بجائی نہیں کر سکے وہ 20 دسمبر تک اس کی کاشت مکمل کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes