احتیاطی تدابیر کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا کر ہی ڈینگی کو شکست دی جا سکتی ہے، طیبہ اعظم خاں

Published on November 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)احتیاطی تدابیر کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا کر ہی ڈینگی کو شکست دی جا سکتی ہے اس سلسلے میں آگاہی پروگرامز کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے۔یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طیبہ اعظم خاں نے ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز سٹی وصدر کاشف حبیب،طارق لطیف اور دیگر افسران کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔واک پاپولیشن ویلفیئر آفس سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی جھال چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔واک کے شرکاءنے ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ڈی ڈی او نے کہا کہ ڈینگی کے خطرات سے بچنے کیلئے احساس اور احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کا سبق بار بار دہرانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے خصوصی طور پر طالب علموں سے کہا کہ انسداد ڈینگی سے بچاؤ کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اورگھروں کے اندر اورباہر صفائی وستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ڈینگی کو سر اٹھانے کا موقع نہ ملے۔تحصیل پاپولیشن ویلفیئر افسران نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کا خاتمہ ممکن نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہا جائے۔قبل ازیں انسدادڈینگی کے سلسلے میں سیمینار بھی منعقد ہوا۔شرکاءنے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے اور مشترکہ کاوشوں سے ہی اس کو شکست دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی کے لئے سیمینارز،واکس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme