سوات ، ریسرچ سنٹر میں زرعی مواد کو محفوظ رکھنے کیلئے 12 کروڑمالیت کے کولنگ سسٹم کے بعض حصے چوری

Published on November 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

سوات (یواین پی)سوات میں زرعی اجناس کے ریسرچ سنٹر میں زرعی مواد کو محفوظ رکھنے کیلئے 12 کروڑمالیت کے کولنگ سسٹم کے بعض حصے چوری کرلئے، نامعلوم ملزمان نے مبینہ طورپر دفتری اہلکاروں سے مل کر دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مضبوطی سے نصب کولنگ سسٹم کے بعض حصوں اور ہیوی جنریٹر کو چوری کرلیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ نہ تو یہ ایک شخص کا کام ہے اور نہ چوری کی یہ واردات ایک دن میں ہونا ممکن ہے ، ڈائریکٹر ایاز کی مدعیت میں کلاس فور ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتا رکرکے اس سے تفتیش کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایگرکلچر ریسرچ سٹیشن اینگرو ڈھیرئی میں واقع گرین ہاوس کا کولینگ سسٹم جس پر 12 کروڑ سے زائد کی لاگت آئی ہے ، ایگرکلچر ریسرچ سنٹر تختہ بند کے ملازمین کے مطابق جو کولنگ سسٹم نصب کیا گیا تھا اس کو دفتر ی ملازمین کی مدد کے بغیر چوری کرنا انتہائی مشکل کام ہے کیونکہ کولنگ سسٹم کو بڑے بڑے لوہے کے سلاخوں کے ساتھ ویلڈ کیا گیاتھااس کے علاوہ ریسرچ سنٹر میں اس سے پہلے بھی کئی قیمتی چیزوں کو چوری کیا گیا ہے جس کے بارے میں ادارے کے اہم افراد چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں، پولیس کے مطابق ریسرچ سٹیشن کے کئی ملازمین کو چوری کی اس واردات میں شامل تفتیش کیا گیاہے جن میں ایک ملازم کو ایف آئی آر میں نامزد بھی کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ریسرچ سٹیشن کے ڈائریکٹر ایاز خان اور بعد میں کولنگ سسٹم کے آپریٹر ناصرخان سے باربار رابطہ کیا گیا لیکن ان کے طرف سے کسی قسم کا جواب نہیں دیاگیا، واردات کی تفتیش جاری ہے جس میں سنسی خیز انکشافات متوقع ہیں ، دوسری جانب میڈیا پر خبریں شائع ہونے کے بعد رحیم آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم عبداللہ ولد عبدالرزاق ساکن محلہ چیل رحمان آباد قمبر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے کولنگ سسٹم کے بعض حصے برآمد کئے گئے ہیں جس پر اس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题