ڈویژنل انفارمیشن آفس میں کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی

Published on December 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،محمد اویس عابد
فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل انفارمیشن آفس میں کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف منسٹرپنجاب انٹرن شپ پروگرام برائے میڈیا گریجوایٹس کے زیر تربیت مسیحی انٹرنی راشدخالد کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹاگیا۔تقریب میں ڈائریکٹر انفارمیشن محمد اویس عابد کے علاوہ محمد فیصل بیگ،ذوالفقار علی،شفقت حسین، محمد راشد،انٹرنیز مریم جاوید،ہما حق نواز،جنید،ذیشان اور دیگر نے شرکت کی۔ڈائریکٹر انفارمیشن ودیگر نے ساتھی انٹرنی کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ زندہ قومیں مذہبی تہوار مل جل کر مناتی ہیں اور کیک کاٹنے کی تقریب اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وطن عزیز میں بھائی چارے، رواداری،پیارمحبت اور یکجہتی کے فروغ کیلئے تمام پاکستانی ایک پیج پر ہیں۔اس موقع پر راشد خالد نے کرسمس تقریب کے انعقاد اور خوشیوں میں شریک ہونے پر ڈویژنل انفارمیشن آفس کا شکریہ اداکیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme