عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے محمد علی اعجاز

Published on November 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

صارفین کومقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی اور کوالٹی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے صارفین کومقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی اور کوالٹی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور ان کی کوالٹی چیک کی انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ ہر دوکان ہر سٹال اور کھوکھے پر آویزاں ہونی چاہیے تاکہ صارفین کو اندازہ ہو سکے کہ وہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر خرید کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام الناس گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر ہی خریداری کریں اگر کوئی دکاندارہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کر رہا ہے توصارفین مارکیٹ کمیٹی میں اس کی شکایت کریں تاکہ گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا سکے انہوں نے ہدائیت کی کہ پھل ،سبزی ،فروٹ ،کریانہ کی اشیاءکی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس بھر پور اقدامات کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme