ٹھٹھ،منشیات فروش کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

Published on February 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

ٹھٹھ ((یواین پی/رپورٹ حمید چنٖڈ)1120 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 25 بیگز دیسی شراب اور 12 پڑیاں آئس پاؤڈر برآمد 2 منشیات فروش سمیت 2 گھٹکہ فروش گرفتار تھانہ گھارو ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران سنیپ چیکنگ گھارو تا پمپ ہاؤس کالونی لنک روڈ پر موٹر سائیکل پر گھٹکہ ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گھٹکہ فروش ملزم احمد علی ولد محمد علی چانڈیو کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر13/2023 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ گھارو۔ ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی انسپیکٹر راجہ عبدالحق راجپوت، انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپیکٹر رسول بخش پنھور اور انچارج پولیس پوسٹ ور اے ایس آئی راجہ ظفر راجپوت بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گھوڑاباڑی مڑہی لنک روڈ ور شہر اور مرادانی پر کیبن پہ چھاپہ مارکر کارروائیاں کرکے 1 گھٹکہ فروش یعقوب شورو کو 620 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 منشیات فروش غلام رسول ملاح کو 25 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے مقدمہ نمبر 06/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 07/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ جھمپیر ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر شہر میں کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم کرم علی بلوچ کو 12 چھوٹی پڑیاں آئس پاؤڈر سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر 03/2023 سیکشن 9-2(1) نارکوٹکس ائیکٹ 2022 تھانہ جھمپیر۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog