تنخواہیں بینک کے ذریعے ملازمین کو ادا کی جائی بلدیہ ملازمین کا احتجاج

Published on December 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

مطالبات نہ ما نے گئے تو وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے
نوشہرو فیروز(یواین پی) بلدیہ کے ملازمین نے ڈسٹرکٹ کائونسل اور ٹائون کمیٹی آفیسز کی تالہ بندی کرکے ریلی نکالی ریلی شریک ملازمین نے بینر اٹھا رکھا تھا جس حکومت سندھ سے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا احتجاج میں شریک ملازمین مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کررہے تھے اس موقع پر بلدیہ فیڈریشن کے رہنماوں مولا بخش شیخ کشن راجہ نوید تگڑ نے کہا کہ سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین کو ٹریزری کے ذریعے تنخواہوں کی ادا کرنے سے ملازمین آفیس کے دھکے کھانے پڑتے ہیں جن میں پینشن لینی والی بیوہ خواتین بھی شامل ہیں تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو مل جاتی ہے مگر بلدیاتی ملازمین کو تخواہ و پنشن لینے میں دس دن گزر جاتے ہیں جبکہ اس مہنگائی کے دور میں گھر کے چولہے لیٹ تنخواہ ملنے سے ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں گزشتہ ایک ہفتے سے احتجاج کررہے ہیں اگر ہمارے جائز مطالبات نہ ما نے گئے تو وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme