سعودی عرب میں بڑے پیمانے پرتقرریوں اوربرطرفیوں کا شاہی فرمان

Published on February 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

ریاض(یواین پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اوربرطرفیوں کا شاہی فرمان جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ریاض سے جاری شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے ایئرفورس کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر کو ریٹائرکرکے فیاض الروائیلی کوسعودی فضائیہ کا نیا سربراہ مقررکردیا۔ڈاکٹرخالدالبیراری اسسٹنٹ سیکرٹری ڈیفنس اورشہزادہ فیصل بن فہد بن مقرن صوبہ حائل کے ڈپٹی گورنر ہوں گے۔شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹر تمیدارالرمرہ نائب وزیرمحنت اورعبدالررحمان بن صالح الہنیان شاہی مشیر ہوں گے اوران کا عہدہ جنرل کے برابرہوگا۔شاہ سلمان نے صوبہ الجوف کے گورنر کو برطرف کرکے شہزادہ بندر بن سلطان کو نیا گورنر تعینات کیا ہے۔ریاض سے جاری شاہی فرمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر لگائے گئے ہیں۔خیال رہے کہ 5 نومبر2017 کو سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گیارہ شہزادے، چارموجودہ اور سابق وزرا کوحراست میں لیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 21 جون 2017 کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ولی عہدمحمدبن نائف کو برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کوولی عہد مقررکیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes