انسداد کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سےریلی کا اہتمام کیا گیا

Published on December 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)انسداد کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی سربراہی میں عوام میں بدعنوانی کے خلاف شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈی سی آفس سے ایک شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سجاد احمد ابڑو، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسد علی کورائی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بہرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد کرپشن اور بدعنوانی کے نقصانات کے بارے میں عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہے، کرپشن ایک ناسور کی مانند ہے جس کی جڑیں اکھاڑنے کیلئے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو کرپشن سے پاک معاشرہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز بھی کرپشن سے پاک معاشرہ میں ہے، کرپشن ایک سماجی ظلم ہے جس کی سزا دنیا اور آخرت دونوں میں ہے، کرپشن ہمارے اداروں اور ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن صرف اداروں میں نہیں بلکہ ہماری سوچ اور رویوں میں بھی ہے جبکہ اپنا فرض ایمانداری سے ادا نہ کرنے اور کسی سے ناانصافی کرنا بھی کرپشن میں شامل ہے، اس لیے سب سے پہلے اپنی سوچ کو بہتر بنانے کیلئے ہر فرد کو عہد کرنا ہوگا تاکہ کرپشن پر قابو پایا جا سکے۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) نور سرائی، ڈویزنل صدر آل سندھ ٹریزری ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد میر عبدالرزاق تراب، پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہبلیٹیشن سنٹر مکلی ندیم ابراہیم کے علاوہ روینیو، تعلیم، صحت، انفارمیشن، لوکل گورنمنٹ اور دیگر مختلف محکموں کے افسران و عملہ، مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes