پاکستان کے شہری جذبہ خدمت سے سرشار ہیں حسنین خالد سنپال

Published on December 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

اللہ کے فضل و کرم سے ہم معاشرہ میں لوگوں کے دکھ درد کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں
اوکاڑہ (یواین پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ لوگوں کی خدمت ایک ایسا نصب العین ہے جو انسانی زندگی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے شاندار روایات کے حامل معاشرے خدمت خلق کو نہ صرف اولین اہمیت دیتے ہیں بلکہ معاشرہ کا ہر فرد اس کار خیر میں حصہ ڈالنا اپنا فرض سمجھتا ہے پاکستان کے شہری جذبہ خدمت سے سرشار ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم معاشرہ میں لوگوں کے دکھ درد کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لوگوں کی خدمت کے کار خیر میں مخیر حضرات غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے ہمیں ملک جل کر معاشرہ کے محروم معیشت لوگوں کے دکھ درد اور مسائل کم کرنا ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاو¿نڈیشن اوکاڑہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خصوصی افراد میں 35 وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں اس مو قع پر صدر الخدمت فاو¿نڈیشن پنجاب اکرام الحق سبحانی ،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر بابر رشید ،صدر الخدمت فاو¿نڈیشن اوکاڑہ ڈاکٹر حسن سعید ،صدر الخدمت فا و¿ نڈیشن اوکاڑہ انجینئر سلمان اظہر شیخ ،نائب امیر جماعت اسلامی ملک محمد افضل اعوان ،ڈائر یکٹر دار ارقم سکول چوہدری رضوان احمد ،امیر جماعت اسلامی احمد شکیل ارسلان ڈاکٹر ناصر منصور ،قیصر نواز بخشی ،عبد الرو¿ف ،نیاز احمد ،عدنان لطیف مہر ،راو¿ محمد جمیل ،شیخ محمد عاشق ،پرو فیسر غلام حسین ڈوگر بھی موجو دتھے ۔تقریب کے منتظمین نے کہا کہ ہم کار خیر کے اس کام کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے او ر اس کار خیر کو آگے بڑھائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes