کوٹرادھاکشن لائوڈ سپیکر کے بجا ستعمال سے عوام تنگ مسجدوں کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا عوامی مطالبہ

Published on August 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

news-1405299518-9196
کوٹرادھاکشن(یواین پی) سپیکروں کے بے جا استعمال سے بوڑھے خواتین و حضرات کی پریشانیوں میں اضافہ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد انوار مدینہ ورک سٹریٹ نئی آبادی کے مولوی نے سپیکروں کے بے جا استعمال کر رکھا ہے جب جی چاہتا ہے مسجد کے اخراجات کے لئے اور پھر جب جی چاہے مدرسہ کی تعمیر کے لئے چندہ مانگنے کا عمل شروع کر دیتا ہے جس کی وجہ سے بیمار خواتین و حضرات کے لئے یہ آواز عذاب بن جاتی ہے محلے داروں کا کہنا ہے کہ وہ سپیکر کے بے جا استعمال سے بہت تنگ آچکے ہیں مگر مسجد کی انتظامیہ آنکھیں بند کئے ہوئے ہے اگر وہ شکایت تو مسجد انتظامیہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتی ہے محلے داروں نے ڈسٹرکٹ پولیس قصور سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیں سپیکروں کے عذاب سے بچائیں ورنہ وہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme