لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا رجحان رہا

Published on July 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 956)      No Comments

444
لاہور … لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر 114کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔13کمپنیوں کے حصص میں اضافہ19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ82کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 90.14 پوائنٹس کی کمی اضافہ کے ساتھ6172.09 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل19 لاکھ17 ہزار540حصص کا کاروبار ہو ا ۔گزشتہ روز25لاکھ18 ہزار800حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں این آئی بی بنک لمیٹڈکے 5لاکھ95 ہزار500حصص ۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے4لاکھ46 ہزارحصص۔ جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے2 لاکھ23ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضا فہ سنتھیٹکس پروڈکٹس انٹر پرائزز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.72روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت8.00 روپے کم ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes