صدر ممنون حسین کا نیپال اور شمالی بھارت میں تباہ کن زلزلہ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

Published on April 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments
07
اسلام آباد ۔۔۔صدر مملکت ممنون حسین نے ہفتہ کو نیپال اور شمالی بھارت میں تباہ کن زلزلہ کے نتیجہ میں انسانی جانوں اور املاک کے ضیاع پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدرمملکت ممنون حسین جوا س وقت ترکی کے سرکاری دورہ پر ہیں نے زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کیلئے دعا کی اور نیپال اور بھارت کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ صدر نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام نیپال اور بھارت کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ افسوس کی اس گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme