وزیر اعظم کی ٹیم کے کارنامے ہی ان کی تباہی کا باعث ہیں، پرویز اشرف

Published on December 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

خان صاحب کب تک اپنی ناکامیوں اور نا اہیلوں کا ملبہ سیاسی مخالفین پر ڈالتے رہیں گے
اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب آپکی ٹیم کے کارنامے اور اسکینڈل ہی آپکی تباہی کا باعث ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ خان صاحب کب تک اپنی ناکامیوں اور نا اہیلوں کا ملبہ سیاسی مخالفین پر ڈالتے رہیں گے، وزیر اعظم صاحب آپکی ٹیم کے کارنامے اور اسکینڈل ہی آپکی تباہی کا باعث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 برس بعد آپ الزامات لگا رہے ہیں، اب تو میچور ہو جائیں، آپکا ہر وعدہ جھوٹا نکلا، نہ قوم کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں نہ 50 لاکھ گھر، الٹا عوام کو روٹی کے لالے پڑ گئے اور برین ڈرین شروع ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کہتے تھے روزانہ 15 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کو روکوں گا، یہ رقم اب تک 2 ارب ڈالر بن چکی ہے، قوم آپ سے جواب مانگتی ہے، یہ کہاں ہے؟ بھٹو خاندان نے ملک کو غذائی خود کفیل بنایا، کسانوں کو اچھی قیمت دی۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیا، دہشت گردی کے باوجود ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی، بھٹو خاندان قربانیوں کا زندہ باب ہے، سب کچھ لٹا کے بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ بھٹوز پھانسی کا پھندہ چوم لیتے ہیں اور شہید ہو جاتے ہیں لیکن ملک کے خلاف نہیں بولتے، پاکستان میں آج جمہوریت اور پارلیمنٹ بھٹو خاندان کی دین ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy