ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ٗ پہاڑوں پر برف باری ٗ ہر طرف ٹھنڈ کے ڈیرے

Published on January 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

9
اسلام آباد / لاہور / مری (یو این پی) ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ٗ پہاڑوں پر برف باری ٗ ہر طرف ٹھنڈ کے ڈیرے ٗ لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے ٗ پہاڑوں پر سفیدی ہی سفیدی ٗ ملکہ کوہسار مری میں آسمان سے گرتے روئی کے گالوں نے موسم حسین بنا دیا ٗ سیاح قدرت کے دلفریب نظاروں کو نہ چھوڑنے پر مجبور ٗ اپنا قیام بڑھا دیا ٗ ہوٹلوں میں ہاؤس فل کے بورڈ لگ گئے ٗ محکمہ موسمیات کی بارشوں اور برف باری کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی ۔ یوا ین پی کے مطابق بارشوں اور برف باری کے باعث ملک میں ہر طرف ٹھنڈ ہی ٹھنڈ ہے ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم مزید سرد ہوگیا ۔ کوئٹہ میں بھی برف باری نے خنکی بڑھا دی ،یوا ین پی کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ مزید ایک روز تک جاری رہے گا ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اپنے ساتھ سردی بھی لائی ، لاہور میں کل سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس نے موسم کو مزید سرد کر دیا ۔ شہر میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں ، آج بھی بادل مزید برسیں گے ۔ سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے ۔ اسلام آباد ، قصور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، کندیاں ، شجاع آباد ، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس نے خنکی بڑھا دی ۔ کراچی میں بھی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ کوئٹہ میں بھی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس نے خنکی بڑھا دی ہے ۔ شہر میں ہر طرف سفیدی ہی سفیدی نظر آ رہی ہے ، لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے ، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں راولا کوٹ ، نیلم ، حویلی اور لیپہ میں برف باری ہوئی جس سے پہاڑوں نے ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ لی ۔ موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں سردی ابھی جانیوالی نہیں ، پنجاب اور بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا ۔ وادی کاغان، شوگراں اور گانچھے میں برفباری کے بعد راستے بند ہو گئے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو دو دن تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں آسمان سے گرتے روئی کے گالوں نے موسم حسین بنا دیا۔ موج مستی کیلئے پہنچ گئے۔ وادی کاغان، شوگراں اور گانچھے میں برف باری کے بعد راستے بند ہو گئے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو دو دن تک جاری رہے گا۔وادی کاغان اور شوگران میں برف باری کے بعد سفیدی چھائی ہوئی ہے۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقے کی بھی یہی صورتحال ہے جہاں راستے بند ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ شدید برف باری کے بعد لواری ٹنل بھی بند ہے۔اسلام آباد میں بارش نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔ لاہور میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دو روز تک پنجاب سمیت لاہور میں کہیں کہیں بوندا باندی ہو گی۔ فیصل آباد، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے ٹھنڈک مزید بڑھ گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog