سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے خلاف ہوں،سٹیج اداکارقیصرپیا

Published on April 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

Graphic1
لاہور(یو این پی) سٹیج اداکارقیصرپیا نے کہا ہے کہ میں سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے خلاف ہوں اور حکومت کو چاہئے کہ وہ فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے مگر کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے‘ سٹیج کی دنیا میں کامیابی کیلئے کچھ لوگ فحش جگتوں کا سہارا لیتے ہیں اور ان کی یہ کامیابی عارضی ہوتی ہے۔اداکارقیصرپیا نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب سے سٹیج ڈراموں میں کام کر رہا ہوں شکر ہے کہ آج تک اپنے کئے گئے تمام ڈراموں سے مطمئن ہوں اور اسی وجہ سے میرے شائقین کی تعداد بھی ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فحاشی کو روکنے کیلئے حکومت جو بھی اقدامات کرے ہم اس کی حمایت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes