سچ لکھنے والے ہی معاشرے میں عزت پاتے ہیں،میاں راؤف شیخ

Published on December 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

مانگامنڈی (یو این پی) مانگامنڈی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں راؤف شیخ نے کہاہے کہ سچ لکھنے والے ہی معاشرے میں عزت پاتے ہیں، صحافی برادری سچ لکھیں اور سچائی کا ہی پرچار کریں اسی میں ملک وقوم میں حقیقی تبدیلی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس کو محمد عرفان کی طرف سے دیئے جانے والے عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جبکہ اس موقع پر معروف سماجی شخصیت محمد عرفان کا کہنا تھاکہ معاشرے میں عدم برداشت اور منفی رویوں کو ختم کرنے کیلئے قلم کا فروغ انتہائی ضروری ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل میں عملی طور پر مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اور اگر ہمارے صحافی برادری نوجوان نسل کی مثبت اور حقیقی طور پر رہنمائی کریں تو کچھ شک نہیں کہ یہی ہماری نوجوان نسل کل کو وطن عزیز کی بھاگ ڈور سنبھالتے ہوئے معاشرہ کا ایک اہم اور محب وطن فرد بن کر ملک وقوم کی بہترین خدمت کرسکتے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes