عمران نے نون کی بڑی وکٹیں گرا دیں، سابق لیگی ایم پی اے بھی کھلاڑی بن گئے

Published on May 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments


سیالکوٹ (یو این پی)عمران خان سے نون لیگ کے سابق ایم پی اے چودھری اخلاق، شیخ عتیق اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات، لیگی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت، عمران خان کے ساتھ جلسہ میں شریک ہوئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عمر ڈار کی فیکٹری میں پہنچے جہاں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چودھری اخلاق، شیخ عتیق اور دیگر رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی۔ سابق اولمپیئن اور ہاکی کے مایۂ ناز پلیئر آصف باجوہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ ملاقات کے بعد عمران خان نئے شامل ہونے والے احباب کے ساتھ ہی جلسہ گاہ پہنچے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题