سازشیں کرنے والے وہی ہیں جوعلاقائی امن میں رکاوٹ ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

Published on August 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

راولپنڈی(یو این پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے پرخاموش نہیں بیٹھ سکتے، سازشیں کرنے والے وہی ہیں جو علاقائی امن میں رکاوٹ ہیں، توقع ہےکہ افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، طالبان خواتین اور انسانی حقوق سے متعلق وعدے پورے کریں گے، آج کا پاکستان ترقی کرتا پاکستان ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا۔ آرمی چیف فورتھ پاکستان بٹالین کو بٹالین پرچم عطا کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی جیسے عظیم ادارے کی تعمیر و ترقی اور ارتقا میں ایک اہم سنگ میل ہے۔فورتھ پاکستان بٹالین نے5 سال قبل قیام سے اب تک شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا شمار دنیا کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے، آپ کا وطن کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد، پاکستان دُشمنوں کے دلوں میں خوف کی علامت ہے، تمام ترمشکلات کے باجود آج کا پاکستان اقوام عالم میں مضبوط اور ترقی کرتا ہوا پاکستان ہے، اگست کا مہینہ ہمیں آزادی کیلئے اپنے آباؤاجداد کی لازوال قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، ہمارے محنتی جوان ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes