*ہارون آباد(یواین پی)دونامعلوم ڈاکو خواتین مسلح ڈاکو ساتھی کے ہمراہ لیڈی ہیلتھ ورکر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کر کے زیورات سمیت مجموعی مالیت چار لاکھ کی ڈکیتی کے بعد فرار ہو گئیں ۔واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔وقوعہ کے روز دو ڈاکو خواتین بعمر تقریبا 30سال اور 25سال پہلے ریکی کے طور پر گھر میں نوسربازی کر کے عمرہ پر جانے کی باتیں کر کے لیڈی ہیلتھ ورکر ساجدہ پروین اور اس کی بیٹی سے چائے وغیرہ پی بعد ازاں وہ دونوں خواتین ڈاکو اپنے ایک نامعلوم ساتھی مسلح ڈاکو کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئیں اور ساجدہ اور اس کی بیٹی کو کمرے میں بند کر کے زیورات طلائی تقریبا 9تولہ اور نقد چالیس ہزار لوٹ لی ڈکیتی کی واردات میں مجموعی طور پر چار لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ڈاکو خواتین اپنے مسلح ساتھی کے ہمراہ واردات کے بعد فرار ہوگئیں تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد نے الفیض کالونی ہارون آباد میں دن دیہاڑے اس مسلح ڈکیتی کا مقدمہ لیڈی ہیلتھ ورکر کے بیٹے عثمان اصغر کی رپورٹ پر درج کر لیا ہے ۔